پیپلز پارٹی نے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کردی

 

 

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے حق میں ہیں، آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کریں گے۔

کراچی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کےبعد گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے، اس آرٹیکل نے منظور ہونا ہے، آئینی عدالت کے حق میں ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا ذکر ہے اور 27ویں ترمیم میں حکومت کی آئینی عدالت بنانےکی تجویز ہے،اصولی طور پر آئینی عدالت کےحق میں ہیں،یہ دیکھیں گےکہ مزید کن نکات پر اتفاق کیاجاسکتا ہے، میثاق جمہوریت میں شامل دیگر نکات پر بھی بات ہونی چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ کل کہا تھاکہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرتے ہیں، ججوں کے تبادلے کے معاملے پر پیپلزپ پارٹی کی تجویز یہ ہے کہ جس عدالت سے جج کا تبادلہ ہونا اس عدالت کے چیف جسٹس اور جہاں تبادلہ ہونا اس عدالت کے چیف جسٹس کو اس کمیشن کا رکن بنادیا جائے اور پھر یہ کمیشن متعلقہ جج کو بلا کر اس کی رائے بھی طلب کرسکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ جہاں تک دہری شہریت، الیکشن کمیشن اور دیگر معاملات کا تعلق ہے تو اس پر ہماری پارٹی کےدرمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا،تو اس وقت ہم آئینی ترمیم کے بقیہ نکات کی حمایت نہیں کر سکتے۔

 

آئینی ترمیم : صوبوں کے اختیارات میں کمی کی مخالفت کریں گے ، مولانا فضل الرحمان

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کے شئیر بڑھ سکتے ہیں، کم نہیں ہوسکتے۔غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کرتے آرہے ہیں، جب کہ 27 آئینی ترمیم سے صدر پاکستان کے اختیار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Back to top button