کیلیفورنیا میں کتوں کی سرفنگ کا مقابلہ کرانے کی تیاریاں

کیلیفورنیا میں کتوں کی سرفنگ کے سالانہ مقابلے کے لئے تیاریاں کیجارہی ہیں۔
رواں ماہ کی 8 تاریخ کو کیلیفورنیا میں ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس کا نام صرف ڈاگ ہے۔ کتے سمندر کی موجوں پر سرفنگ کا لطف اٹھائیں گے اور ساتھ ہی اپنے مد مقابلوں کو ہرا کر جیت کا سہرا اپنے سر سجانا ہے۔ پالتو جانوروں نے اپنے مالک کے ساتھ سرفنگ کی تیاری شروع کردی ہے جس کیلئے وہ سافٹ سرفنگ، خصوصی فلوٹیشن ڈیوائسز اور سمندر میں حفاظت کی گائیڈلائنز کا خیال رکھیں گے۔
رپورٹس کے مطابق یہ مقابلہ کیلیفورنیا کے علاقے ڈیل مار کے ڈاگ بیچ پر منعقد کیا جائے گا، یہ ایک نایاب ساحل ہے جہاں کتوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔
رات اور دن کا دورانیہ ایک جیسا کب ہوگا ؟
مقابلہ ہیلن ووڈ ورڈ اینیمل سینٹر کی جانب سے کروایا جارہا ہے جو ایک جانوروں کی تنظیم مانی جاتی ہے ۔اس مقابلے کا انعقاد 18 سال سے کیا جارہا ہے جس کا مقصد پالتو اور دیگر جانوروں کیلئے فنڈز جمع کئے جاتے ہیں۔
