وزہراعلیٰ بلوچستان کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں
وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اب وزہراعلیٰ بلوچستان کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں.
وفاق میں تحریک عدم اعتماد اور پنجاب میں متوقع تحریک عدم اعتماد کے بعد بلوچستان میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے بی اے پی کے ناراض ارکان نے مشاورت شروع کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سےرابطہ کیا ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
ملازمین کو بروقت تنخواہیں نہ دینے والے چینلز کیخلاف رپورٹ طلب
بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ جام کمال نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اسی طرح رہی تو تحریک لائیں گے۔ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا، بلوچستان حکومت کو گرانے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔
ادھرسردار یار محمد رند نے کہاکہ اربوں روپے دےکر وزیر اعلیٰ بننے کے بیان پر وہ قائم ہیں، تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے۔جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے عبدالقدوس بزنجو کے خلاف 8 اپریل2022 سے پہلے تحریک عدم اعتمادنہیں آسکتی۔