بجلی صارفین پر 10 ارب 83 کروڑ کے اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاریاں

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپراسے درخواست کی ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین پر 10 ارب 83 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل کیا جائے۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق درخواست میں اکتوبر تا دسمبر کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 24 ارب 24 کروڑ روپے شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ 50 لاکھ روپے کمی ہوئی۔

یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 3 ارب روپے کی کمی جبکہ اضافی بجلی استعمال پیکیج کے تحت 7 ارب 52 کروڑ روپے کی کمی درج کی گئی ہے۔

نیپرا نے اس درخواست پر سماعت 17 فروری کو مقرر کی ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Back to top button