آتش فشاں کی راکھ سے دریافت قدیم رقعے پڑھنے کی تیاری

ہزاروں سال قبل ویسویئس آتش فشاں سے بچ جانے والے درجنوں قدیم رقعوں کو مصنوعی ہانت کا استعمال کرتے ہوئے پڑھاجائے گا۔
2ہزار سال قبل پھٹنے والے اس آتش فشاں نے خلیج نیپلز کے کچھ شہروں کو راکھ تلے دفن کیا۔انہی شہروں میں ہرکولینیم بھی شامل تھا ، جو پومپیو کے ساحل کے ساتھ موجود آباد تھا۔18ویں صدی میں ایک ولا کی کھدائی کی گئی تھی ، جس میں موزائک، مجسمے اور دیگر فن پارے مکمل محفوظ حالت میں پایا۔خاصیت وہاں سے دریافت ہونے والے تقریبا 1000 پپائرس رقعے تھے۔وہ صحیح حالت میں تھے لیکن ان پر کاربن جم چکاہے۔
مفت کھانے کیلئے فیملی نے اپنی ڈش میں کاکروچ ڈال دیا
ماہرین کا خیال ہے کہ ان رقعوں کا تعلق جولیس سیزر کے سسر سے ہوسکتاہے۔وہ ایپیکیورین فلسفی فلوڈیمس آف گیڈارا کے فلسفے کے حامی تھے ، جن کی اخلاقیات اور طبیعیات پر قدیم تحریریں کھنڈرات سے برآمد ہوئی۔
