صدر اور وزیراعظم کی بھارتی پراکسی کے حملے کی شدید مذمت، سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چار خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر آصف زرداری نے قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کےلیے ہر ممکن اقدام کے عزم کا اعادہ کیا،وزیر اعظم نےکہا پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، ملک سے ہرقسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پر عزم ہیںپوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
