فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری

وزارتِ دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی سفارش پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
صدر کی منظوری کے بعد اب وزارتِ دفاع نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری 5 سال کی مدت کے لیے ہوگی۔
علاوہ ازیں وزارتِ دفاع نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدتِ ملازمت میں 2 سال توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
صدرِ مملکت پہلے ہی ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کی منظوری دے چکے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ائیر چیف کی نئی توسیع شدہ مدتِ ملازمت 19 مارچ 2026 سے شروع ہوگی۔
