صدر نے کینال کی دستاویز منظور کیں، سندھ میں کی جانیوالی سیاست تکلیف دہ ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینا شہباز شریف کا تاریخی اقدام ہے، آئندہ چند روز میں ایک اور بڑی خوشخبری وزیراعظم عوام کو دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خطوط لکھنے والے ملک کو سری لنکا بنانا چاہتے تھے، جو ناکام ہوگئے، بلاول بھٹو کی تقریر میں کینال کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ کینال پر منظوری صدر زرداری کی زبانی کلامی نہیں دستاویزی ہے، اس معاملے پر سندھ میں کی جانے والی سیاست تکلیف دہ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب پی ٹی آئی پرخوب گرجیں، پیپلزپارٹی کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا، بولیں کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی عجب کہانیاں سامنےآ رہی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کےلوگ ٹکڑوں میں تقسیم ہوکر ایک دوسرےکی کرپشن کے پول کھول رہے ہیں، گنڈا پور کی تو کرسی خطرے میں ہےجس پر وہ عزت بچانے کے لیےوفاق پر چڑھائی کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس سے ہم ڈرنے والے نہیں۔

پی ٹی آئی اختلافات میں شدت : شہرام ترکئی کا گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ

 

عظمیٰ بخاری نےبلاول بھٹو کی جانب سے کینال کے معاملے پر تقریر کے حوالے سے کہا کہ بھارت نے اپنا والاحصہ آباد کر دیا ہے،پنجاب کا پانی کس طرح تقسیم کرتے ہیں، سیلاب کے دنوں میں پانی ضائع ہوتا تو اسے مینج کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہاکہ رمضان سہولت بازار میں ایک ارب 11 کروڑ روپےکی عوام کو چیزوں پر بچت ہوئی، 3 ارب 57 کروڑ روپے کی رمضان بازاروں میں خریداری ہوئی، 28 ہزار لوگوں نے 3 کروڑ روپے کی فری ہوم ڈیلیوری کی آفر کے تحت رمضان بازار سے سامان منگوایا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 13 نئے سہولت بازار اگست تک بنائیں گےاورپنجاب میں اوورچارجنگ کرنےپرٹرانسپورٹرز کو 22 لاکھ روپےجرمانہ کیا گیا، جب کہ 11 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے گئے ہیں۔

Back to top button