صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لے لیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا سے حلف لے لیا، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے، حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ق چودھری سالک حسین، مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ پہلے ہی وزارتوں کا حلف اٹھا چکی ہے جس میں 31 وفاقی وزراء، 3 وزرائے مملکت اور3 مشیر کابینہ میں شامل ہیں،ن لیگ کے 13 وفاقی وزراء، 2 وزیر مملکت اور 1 مشیر کابینہ کا حصہ جبکہ پیپلزپارٹی کے 9 وفاقی وزیر ،1 وزیر مملکت اور ایک مشیر کابینہ میں شامل ہیں۔ جے یو آٖئی ف کے 4 وفاقی وزیر، ایم کیو ایم کے 2 وفاقی وزیر، بلوچستان عوامی پارٹی ، جمہوری وطن پارٹی اور ق لیگ کا ایک ایک وفاقی وزیر کابینہ میں شامل ہے۔

صدر کو وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت

شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات، امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، طلحہ محمود سفیران، مفتی عبدالشکور کو مذہبی امور ، مولانا عبدالواسع کو ہاوسنگ اور مفتی اسعد محمود کو وفاقی وزیر برائے مواصلات تعینات کیا گیا ہے، رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ، مریم اورنگریب کو اطلاعات ،مفتاح اسماعیل کو خزانہ ،احسن اقبال کو منصوبہ بندی اور اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان دیا گیا ہے۔

Back to top button