صدرمملکت 4روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچ گئے۔

زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پریذیڈنشل فلائٹ ٹریمنل پر یو اے ای کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے ان کا استقبال کیا۔

خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں، جبکہ پاکستان کے سفیر شفقت علی خان بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔

صدرِ مملکت کا دورہ 29 جنوری تک جاری رہے گا، جس کے دوران وہ یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Back to top button