صدر آصف علی زرداری نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد اہم قانون سازی اقدامات، ایک تقرری، سول اعزازات اور قیدیوں کی سزا میں خصوصی رعایت کی منظوری دے دی ہے۔

صدر جانب سے منظور کیے گئے قانون سازی اقدامات میں پاکستان سٹیزن شپ (ترمیمی) بل 2026، اخبار ملازمین (شرائطِ ملازمت) ترمیمی بل 2026، زکوٰۃ و عشر (ترمیمی) بل 2026، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026، پاکستان نیمز اینڈ ایمبلمز (غیر مجاز استعمال کی روک تھام) ترمیمی بل 2026، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 شامل ہیں۔

صدر مملکت نے اعزاز اسلم ڈار کی بلوچستان کوٹ کے تحت فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ممبر کے طور پر تقرری کی بھی منظوری دی۔

مزید برآں پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ صدر زرداری نے عید الفطر اور یوم پاکستان 2026 کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی رعایت کی بھی منظوری دی جس سے کچھ قیدیوں کو جزوی یا مکمل ریلیف ملے گا۔

Back to top button