صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بتدریج بہتری

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق انفیکشز ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹرز نے صدر زرداری کا معائنہ کیا اور صدر کو مزید ایک دو دن اسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا علاج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی جاری ہے اور ان کی طبیعت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔
سندھ کے پانی کا ایک بھی قطرہ نہیں لیں گے،اسحٰق ڈارکی یقین دہانی
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے صدر مملکت کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس حوالے سے صدر زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہےکہ صدر آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے،ایک دو روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائےگا۔
ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدر زرداری کی صحت سے متعلق سیاسی کورونا کہنا بالکل غلط بات ہے،یہ کورونا کا ایک اور ویرینٹ ہے،یہ ویرینٹ اتنا مہلک نہیں،اس کے اتنے منفی اثرات نہیں۔