صدر ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہومز کھلنے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحال نہ کیا گیا تو امریکہ بھرپور ردعمل دے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے تازہ بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن مرحلہ وار ایران کے اہم پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے پر غور کر سکتا ہے، جس کا آغاز بڑے بجلی گھروں سے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اس معاملے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کرے گا۔
دوسری جانب ایران نے فوری ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس نوعیت کی کوئی کارروائی کی گئی تو مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
جنگ ہم پر مسلط کی گئی، دفاع جاری رکھیں گے،ایرانی وزیر خارجہ
مزید برآں، ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کوریج پر بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف اپنے اہداف حاصل کر چکا ہے، جبکہ بعض رپورٹس اس کے برعکس تاثر پیش کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی سرگرمیوں کو محدود کرنے پر غور کر رہا ہے اور آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے ممالک کو اپنی سکیورٹی خود یقینی بنانا ہوگی۔
