صدر مملکت اور بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی  امورپر تبادلہ خیال

صدر آصف علی زرداری سے بحرین کے وزیر داخلہ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صدر زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ محسن نقوی میرے بیٹے بلاول کے بعد دوسرے بیٹے کی مانند ہیں۔

بحرینی وزیر داخلہ نے بھی محسن نقوی کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے میں ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات اور منظم جرائم کے خلاف حکمت عملی پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کی شراکت داری نہ صرف دوطرفہ تعلقات کے لیے اہم ہے بلکہ یہ علاقائی سلامتی کے نقطہ نظر سے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

Back to top button