انڈر19ایشیا کپ جیتنے پرصدر،وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

صدرمملکت آصف زرداری نے قومی انڈر19ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کوچنگ سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے ان نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے، انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی سمیت تمام ٹیم منیجمنٹ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 

Back to top button