صدراوروزیراعظم کی گورنرہاؤس میں ملاقات،معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی گورنرہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی، ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔
وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے ملاقات میں کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آگاہ کیا کہ دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، پاک افواج کی بہادری سے اب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
