صدر مملکت، وزیر اعظم کی لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلےپر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلےپر فائرنگ کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ کرم میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔ شر پسند عناصر فساد پھیلانا چاہتےہیں۔ عوام شر پسند عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونےدیں گے۔

صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر سمیت فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونےوالوں کےلیے جلد صحتیابی کی دعا۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی لوئر کرم کےعلاقے بگان میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی، وزیر اعظم نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت زخمیوں کےلیے صحتیابی کی دعا۔

وزیر اعظم نے کہاکہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی ہے،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے،حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کے باعث کرم کو پہلے قافلےکی روانگی روک دی گئی

واضح رہےکہ لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود  اور 3سکیورٹی اہل کار زخمی ہو گئے۔

Back to top button