صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب

صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق بل پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
اس کے علاوہ ایوان کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کمیشن کا بل اور پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیے جانے متوقع ہیں۔
یہ مشترکہ اجلاس تقریباً نو ماہ کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن بھی خطاب کریں گے۔ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اس اجلاس کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
