ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر تمام آپشنز کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام ممکنہ آپشنز تاحال کھلے رکھے ہوئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ میں کیرولائن لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ ایران کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کے تسلسل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تہران کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران میں 800 افراد کو دی جانے والی سزائے موت روکی جا چکی ہیں، جبکہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کا عمل بدستور جاری ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی ہے، اور یہ پیش رفت خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

Back to top button