صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کردی

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو کی تصویر جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف کرمنل چارجز کا اعلان بھی کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ میری ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت میں ایک غیرمعمولی آپریشن کیا،امریکی فوج کی فضائی،زمینی اور بحری طاقت کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا،یہ امریکی فوجی طاقت کا ایک غیرمعمولی،شاندار مظاہرہ تھا۔

امریکی صدر نے کہاکہ وینزویلا کو اقتدار کی منتقلی تک ہم چلائیں گے،ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔

امریکہ کا وینزویلا پر حملہ کیا منشیات سمگلنگ روکنے کے لیے ہے؟


یاد رہے کہ امریکا کے صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کرتےہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہاتھا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑےپیمانے پر حملہ کیا ہے۔وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑکر ملک سے باہر منتقل کیاگیا ہے۔وینزویلا پر حملے کےلیے بہت اچھی منصوبہ بندی کی گئی۔

 

Back to top button