صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا اپنا ہی بیان مسترد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کا اپنا ہی بیان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے اس وقت ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے پر غور کرنا وقت کا ضیاع ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس وقت ایسا کرنا وقت کا ضیاع ہوگا۔
ایران میں زمینی افواج بھیجے بغیر رجیم چینج ممکن کیوں نہیں؟
ٹرمپ نے ایران کی موجودہ فوجی صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی بحریہ کھو چکا ہے اور اس نے وہ سب کچھ کھو دیا ہے جو کھو سکتا تھا۔ ایسے حالات میں ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دعویٰ کہ ایران امریکا کے زمینی حملے کے لیے تیار ہے، بالکل فضول اور بے بنیاد ہے۔
