صدر ٹرمپ 6 اپریل سے قبل ایران سے ڈیل چاہتے ہیں: ترجمان وائٹ ہاؤس

 

 

 

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 6 اپریل کی ڈیڈ لائن سے قبل ایران سے ڈیل چاہتے ہیں اور ایران جنگ مجموعی طور پر 4 سے 6 ہفتوں تک باقی رہ سکتی ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی بات چیت ہورہی ہے اور ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کر لیا ہے۔

ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ عرب ممالک سے جنگ اخراجات میں مدد کرنے کےلیے کہہ سکتے ہیں۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو دلچسپی ہے کہ خلیجی ممالک ایران جنگ کے اخراجات میں اپنا حصہ ڈالیں،یہ ابھی ایک تجویز ہے،اس پر حتمی فیصلہ صدر خود کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہاکہ امریکا ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کا ٹول ٹیکس لینے کی حمایت نہیں کرتا،توقع ہےکہ آئندہ کچھ روز میں آبنائے ہرمز سے 20 ٹینکرز گز ریں گے۔

 ایران جنگ کے اختتام پر آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھولا جائیگا، مارکو روبیو

خیال رہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردیدکی ہے،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی،پیغامات ثالثوں کے ذریعے پہنچائےگئے۔

 

Back to top button