صدر ٹرمپ ایران پر فیصلہ کن حملہ کرنا چاہتے ہیں: امریکی ذرائع ابلاغ

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کےمطابق اسرائیلی آرمی چیف نے فوری ‘دفاعی’ تیاریوں کا حکم دےدیا ہے، شمالی اسرائیل سمیت مخلتف علاقوں میں بم شیلٹر کھلنا شروع ہوگئے،اسرائیل توقع کررہا ہے امریکا ایران پر حملوں سے قبل وارننگ دےگا۔
علاوہ ازیں جرمن ائیر لائن نے اسرائیل کےلیے رات کی پروازیں بند کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے جو 19 جنوری تک بند رہیں گی۔
ادھر ایران میں سکیورٹی صورت حال کے سبب امریکا کےبعد اسپین،پولینڈ اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
پولینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے شہریوں کو کہا ہےکہ وہ فوراً ایران سے انخلا یقینی بنائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے ایران سےاپنے تمام سفارتی عملے کو ملک سے باہر نکال لیا جب کہ ایران سے برطانوی سفیر کو بھی واپس بلالیا گیا۔
