صدر ٹرمپ کی ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر نیٹو کو کھلی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے اتحادی ممالک آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد فراہم نہ کر سکے تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا۔
برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سات ممالک سے آبنائے ہرمز کی حفاظت میں مدد کےلیے بات چیت کر رہے ہیں، اسرائیل آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کےلیے امریکا کے ساتھ کام کررہا ہے۔
اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے تنبیہ کی کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ کی تو نیٹو کا مستبقل بہت برا ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز آبنائے ہرمز کھولنے کےلیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کےساتھ ساتھ برطانیہ، فرانس، جنوبی کوریا، جاپان اور دیگر ملک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہرمز بھیجیں گے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے امریکاکےساتھ جنگ بندی کاامکان مسترد کردیا
تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس درخواست پر دنیا بھر سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا اور اب تک کسی ایک ملک نے بھی ٹرمپ کی اپیل پر خطے میں بحری جہاز بھیجنے کا اعلان نہیں کیا۔
