صدر مملکت کا بھارتی اقدامات پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیر مقدم

 

 

 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی یکطرفہ اور جارحانہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ میں مئی میں پاکستان پر بھارتی حملے کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے،بھارتی اقدامات عالمی امن و استحکام کےلیے خطرناک ہیں۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستان کے موقف کی تائید کرتی ہے،پاکستان نے بھارتی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور اپنی خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بھارتی حملے میں شہریوں کی اموات اور رہائشی و مذہبی مقامات پر ہونے والا نقصانات کا ذکر کیا گیا ہے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارتی جارحیت کو تشویشناک قراردیا گیا ہے،سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری اور علاقائی استحکام کا اہم ستون ہے،بھارت کی جانب سے معاہدہ تسلیم نہ کرنا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی: اقوام متحدہ ماہرین کی بھارت کے خلاف چارج شیٹ جاری

صدر مملکت نے رپورٹ میں سندھ طاس معاہدے کےحوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی بےنقاب کرنے کو سراہا اور بھارتی جارحانہ سوچ،بیانات اور جانی نقصانات سامنے لانے پر تعریف کی۔

 

 

 

Back to top button