صدر زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھانے کےلیے سرگرم ہوگئے

صدر مملکت آصف علی زرداری پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھانے کےلیے سرگرم ہوگئے ہیں، دورہ لاہور کے دوران انہوں نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کےلیے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
صدر آصف زرداری کی جانب سے صوبہ پنجاب میں زیادہ عہدیدار نامزد کر کے پیپلز پارٹی کی پنجاب میں مقبولیت بڑھانے کا نیا فارمولا لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے تنظیم سازی پلان کے تحت بڑے شہروں میں ڈسٹرکٹ کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نئے پلان کے اطلاق کی ابتدا لاہور سے کی جائےگی۔
ذرائع کےمطابق نئی تنظیم سازی کے تحت لاہور 9 ٹاؤنز اور ایک کنٹونمنٹ پر مشتمل ہوگا، لاہور میں ٹاؤن کی سطح پر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ پارٹی کو متحرک کرنے کےلیے کیا گیا۔
پی پی پی کے ذرائع کےمطابق تنظیم سازی کے عمل سے زیادہ سے زیادہ پارٹی کارکنوں کو لاہور تنظیم میں شامل کیا جائےگا۔
قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت بارے پی ٹی آئی تذبذب کا شکار
لاہور میں عہدیدار نامزد کرنے کےبعد دیگر شہروں میں بھی اسی فارمولے کا اطلاق کیا جائےگا، قیادت کی رائے ہےکہ نئے پلان کے تحت زیادہ تنظیمی عہدیداران سے پارٹی متحرک ہوگی۔
ذرائع کےمطابق پنجاب میں عید کےبعد کارکنان کی رکنیت سازی میں بھی تیزی آئے گی۔