پیٹرول لیوی 70 روپے تک لینے کی پابندی ختم، صدارتی آرڈیننس جاری

پیٹرول لیوی سےمتعلق صدارتی آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیے ففتھ شیڈول کوختم کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت کی جانب سےجاری کردہ آرڈیننس میں پیٹرول لیوی کے لیےففتھ شیڈول ختم کردیا گیا ہے۔

آرڈیننس کےمطابق ففتھ شیڈول کےتحت حکومت لیوی کی حد کی پابند تھی مگرففتھ شیڈول ختم ہونے سےحکومت پر لیوی کی حدکی پابندی ختم ہوگئی ہے۔

اسلام آباد : لاپتا شہری کی لاش مانسہرہ سے برآمد، قتل کے شبہ میں سابق ایس پی گرفتار

 

ففتھ شیڈول ختم ہونے سے حکومت لیوی کی کوئی بھی قیمت عائد کرسکتی ہےجب کہ اس سےقبل ففتھ شیڈول کے تحت حکومت لیوی 70 روپے فی لیٹر تک لینے کی پابند تھی۔

واضح رہےکہ رواں ماہ 15 دن کے لیےحکومت نےعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کرایڈجسٹ کردیا ہے۔

پیٹرول پرلیوی 8 روپے 72 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی  اورپیٹرول پرلیوی 70 روپے سےبڑھا کر 78روپے 72 پیسےکردی گئی ہے۔

Back to top button