صدرمملکت کی علالت، آصف زرداری کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا

صدر پاکستان آصف علی زرداری کےزیراستعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنےکےبعد اسلام آباد چلا گیا۔

پاکستان ائیر فورس کا طیارہ پاکستان ون وزیراعظم پاکستان کےسفر کے لیےمخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنےآبائی شہر نواب شاہ منانےکےلیےاسی طیارے میں اسلام آباد سےنواب شاہ پہنچے تھے۔

عید کی رات گئےصدرمملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجےہنگامی طورپراسی طیارےمیں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ : ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ کرنے کا حکم

 

جس کے بعد سےآصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیرعلاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے سے پیر تک اسپتال سےڈسچارج کرنےکا اعلان کیا گیا مگر صدرمملکت تاحال اسپتال میں ہی زیرعلاج ہیں۔

ان کا خصوصی طیارہ پیر کی صبح 8 بجے کراچی کےجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سےاسلام آباد روانہ ہوگیا۔

Back to top button