صدر کو حاصل استثنیٰ ان کے عہدہ صدارت تک محدود ہے : راجا پرویز اشرف

 

 

 

 

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت جب بھی عہدہ چھوڑیں گے، ان کا استثنیٰ بھی ختم ہوجائے گا، کیوں کہ صدر کی آئینی حفاظت صرف ان کے عہدے کے دوران ہی برقرار رہتی ہے۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ یہ مناسب نہیں کہ آئی ایم ایف رپورٹ پر تبصرہ کیاجائے اور اسے معیار سمجھا جائے،تمام آئینی ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں۔

27 ویں ترمیم کے بعد صدر مملکت کو ملنے والی تاحیات استثنیٰ پر وضاحت دیتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہاکہ صدر کو حاصل استثنیٰ ان کے عہدہ صدارت تک محدود ہے، صدر جب بھی عہدہ چھوڑیں گے تو ان کا استثنیٰ بھی ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر کی آئینی حفاظت صرف ان کے عہدے کے دوران ہی برقرار رہتی ہے۔

 

رہنما پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو عمران خان سے رہنمائی کےلیے ملاقات کرنی چاہیے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ کوئی بھی حکومت مہنگائی نہیں چاہتی،لیکن یہ حقیقت ہےکہ یہ قابو سے باہر ہوچکی تھی،لیکن اب اسے حد درجہ قابو میں کرلیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی اداروں کی نجکاری کے عمل میں رکاوٹ ہے : وفاقی وزیر قیصر شیخ

راجا پرویز اشرف نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ ایک معاہدہ ہےکہ صوبے میں جلد ہی مقامی حکومتوں کے انتخابات کرائے جائیں گے۔

 

 

 

Back to top button