پی ٹی آئی کی پچھلی قیادت اداروں سے رابطے میں تھی :  جنید اکبر

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پہلے کی قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی،آئندہ پارٹی کے لانگ مارچ میں یہ فرق ہوگاکہ اس بار اگر لانگ مارچ کےلیے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہاکہ مجھے کوئی پی ٹی آئی کی سیاست نہ سکھائے،میں گراس روٹ لیول سےآیا ہوں، عمران خان کو کہاتھا میری جگہ ایسے بندےکو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کےساتھ تعلق اچھا ہو۔

جنید اکبر کا کہنا تھاکہ جس دن اپنی بات پر کھڑا نہ ہوسکا،اس دن پی ٹی آئی کی صدارت چھوڑ دوں گا، پی ٹی آئی سےپیسوں کے عوض عہدےدینے کے کلچر کو ختم کروں گا، پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کےلیے مجھے عمران خان نےکوئی ہدایت نہیں دی۔

رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہاکہ موجودہ تنظیمیں ہی کام کریں گے،جب تک مجھے ہدایات نہیں ملتی،جو لوگ پارٹی کے جلسوں پر پیسے لگاتےہیں پھر کو کرپشن بھی کرتےہیں، 8 فروری کے احتجاج کےلیے کسی منتخب رکن کو بندے لانے کا ٹارگٹ نہیں دوں گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نےکہا کہ ہم نے اس کلچر کو ختم کرنا ہےکہ پیسے لگاکر کماو، اب یہ نہیں چلے گا،جو انویسٹ کرتا ہے،پھر وہ کمیشن بھی لیتاہے۔

انہوں نےکہا کہ 9 مئی کےبعد جس طرح ہمار ورکرز کو رولایا گیا ہے،یہ بات میں کبھی نہیں بھولوں گا، جب بھی اختیار ملا ان سب کو نشان عبرت بناوں گا، یہ میرا وعدہ ہے، شہباز شریف یاد رکھےکل ہماری حکومت آئی تو اپ کےبچے بھی روئیں گے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس : استغاثہ کے مزید 2 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ

جنید اکبر نےکہا کہ اگر ہماری حکومت میں شہباز شریف کے بچےنہ روئے تو پی ٹی آئی کو چھوڑ دوں گا،ہمارے لانگ مارچ اور پہلے لانگ مارچ میں فرق یہ ہوگا کہ پہلے قیادت اداروں کے ساتھ رابطے میں تھی۔

ان کاکہنا تھاکہ اس بار اگر لانگ مارچ کے نکلےتو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی،اگر میں گرفتار ہوا تو شاہ راہ ریشم، پاک افغان شاہ راہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔

Back to top button