وزیراعظم نےہاکی فیڈریشن کے صدر کا استعفیٰ منظور کرلیا

وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم نے ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا جس کے بعد محی الدین وانی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈ ہاک صدر تعینات کردیا گیا۔

تعیناتی کے بعد وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی ہاکی کے امور کو چلائیں گے۔

وزارت کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ منسلک ہاکی کے کلبوں کی سیکورٹنی کے بعد نئی باڈی تشکیل دی جائے گی، قائم مقام صدر محی الدین وانی ہاکی کے تمام امور کا جائزہ لیں گے۔

تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے زیر نگرانی نئی منجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

Back to top button