وزیراعظم اور آرمی چیف کی نوشکی آمد

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان دہشتگردوں کو شکست دینے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے نوشکی پہنچے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ آج کا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے اور وہ 2 فروری کو دہشتگردحملہ پسپا کرنے میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم بھی نوشکی پہنچے جہاں انہوں نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں سے خطاب بھی کیاجس میں وزیراعظم نے دہشتگردوں کو پسپا کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد آئیگی، ماحول جلد تبدیل ہوگا

نوشکی دورے میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو نوشکی میں جامع بریفنگ دی جائے گی جب کہ دورے کے دوران وزیراعظم یاد گار شہدا پر پھول رکھیں گے، وزیراعظم اور آرمی چیف مقامی قبائلی عمائدین سے بھی بات چیت کریں گے۔

Back to top button