وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت 80 روپے کم کرکے 378 روپےلیٹر کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرول کی قیمت 80 روپے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کر دیا۔

شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتےہوئےکہا کہ  پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی نے دنیا کی طاقتورمعیشتوں کی کمرتوڑدی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے۔دعا ہے کہ  کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیرپیٹرولیم نے اعلانات کیے ان اعلانات سے پہلے بھرپورمشاورت ہوئی تھی، صدرمملکت نےپوری قومی قیادت کو ایوان صدرمیں دعوت دی تھی، یوان صدرمیں چاروں وزرائےاعلیٰ،آزاد کشمیرکے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ جلد سے جلد بند اورامن قائم ہوجائے،  چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔

شہبازشریف نے کہاکہ مال بردار گاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے سو روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی، چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی۔  ریلوے میں اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ  صوبائی وزرائےاعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کےلیےاپنےوسائل بلاتاخیرفراہم کرنے کی کمٹمنٹ کی۔

وزیراعظم نے  اعلان کیا کہ فی لیٹرپیٹرول پر 80 روپےفی لیٹرکمی کا اعلان کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اب تک وزیراعظم پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے 129 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کر چکے ہیں۔

Back to top button