وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات پر 135 تک کمی کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں ڈیزل پر 135 روپے اور پیٹرول پر 12 فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے اور پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے ہوگی۔
وزیراعظم نے کہاکہ وعدہ تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونےکا فوری فائدہ عوام کو منتقل کریں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آج ایک تاریخ ساز موقع پر آپ سے بات کررہا ہوں،خلیج میں جنگ نہیں،امن کی بات ہو رہی ہے،دونوں فریقین بات چیت پر تیار ہوگئےہیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ ایرانی اور امریکی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،دونوں ممالک نے میری تجویز کو قبول کیا،دونوں ممالک کی لیڈر شپ پاکستان آرہی ہے،میزبانی کا شرف صرف پاکستان نہیں، عالم اسلام کےلیے لمحہ ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان نے دونوں فریقین کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا، دونوں فریقین کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی،وزیر خارجہ اسحق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،خاص طور پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
