وزیراعظم نے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نےپاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام سمیت میری ٹائم سیکٹر پر ٹاسک فورس کی اہم سفارشات کی منظوری دےدی۔
ذرائع کےمطابق بحری امور کی بحالی اور انہیں بہتر بنانے کے لیےپاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
ماہرقانون دان فروغ نسیم ایکٹ کا مسودہ تیار کریں گے، منظور ہونےوالی سفارشات کے مطابق وزارت بحری امور اور کے پی ٹی تجاویز پیش کرکے قوانین میں ترمیم کے لیےکابینہ سے منظوری لیں گے۔
وزیراعظم نےکراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی میں پروفیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسرزکی تقرری اور نیشنل لاجسٹکس سیل کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کےکاروباری ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی۔
پی این ایس سی کےحصص کی آف لوڈنگ یا مکمل نجکاری پر تجاویز شامل ہیں، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی خریداروں کےبجائے پاکستان کے نجی شعبے کو پی ین ایس سی میں حصص کی پیشکش کی جائے گی۔
کُرم امن معاہدے پر باقی ارکان نے بھی دستخط کردیے، کل پہلا قافلہ روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل
ٹاسک فورس کی سفارشات میں پی این ایس سی کو فوری طور پر اپنے بیڑےکو جدید جہازوں سے تبدیل کرنے اور بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
تجاویز میں شامل ہےکہ پی ین ایس سی کے 5 سالہ کاروباری منصوبے میں جامع بیڑے کی تجدید کا منصوبہ تیار کیا جائے گا، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے ساتھ کنٹینر جہازوں کی ملک میں تیاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ پی این ایس سی دیگر مرچنٹ شپنگ سیکٹرز میں داخل ہونے کے مواقع تلاش کرے گا۔
ابتدائی طور پرخوردنی تیل کی شپنگ، کنٹینرائزڈ شپنگ اور ایل پی جی شپنگ پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چینلز کی صفائی اورفنڈز کے لیے قومی ڈریجنگ پلان تیار کرنے اورویسل ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کی خریداری اور تعیناتی کو تیزکیا جائے گا جبکہ مقامی جہاز سازی کے منصوبوں کے لیےمشینری اور آلات پر ٹیکس کم کرنے کی سفارشات بھی منظورکی گئی ہیں۔
