وزیر عظم کی کراچی آمد : کسٹمز کلیئرنس کے فیس لیس اسسمنٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

کراچی کی فیصل ائیر بیس پہنچنے پرگورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےوزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا اس حوالےسےبتانا ہے کہ ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور ہونےکی خوشی میں وزیراعظم اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کررہے ہیں۔

اس کےعلاوہ وزیراعظم شہباز شریف ساوتھ ایشین پورٹ ٹرمینل کا بھی دورہ کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف کو بندرگاہ پر فیس لیس اسسمنٹ سسٹم پر بریفنگ دی جائےگی۔

عمران خان مذاکرات کی آڑ میں آفر ملنے کا جھوٹا بیانیہ بنارہے ہیں : طلال چوہدری

 

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا بتانا ہےکہ شہباز شریف ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کےخودکار نظام فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے،اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کےدورانیے میں کمی لانا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے اپنے گزشتہ دورہ کراچی میں اس خودکارنظام کی تنصیب کی ہدایات دی تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف کےہمراہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب و دیگر وزراء بھی ہوں گے۔

Back to top button