وزیراعظم کاایرانی صدر کوفون،کشیدہ صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف کا ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شہبازشریف نے خطے میں امن،سلامتی، ترقی کیلئے پائیدار مذاکرات، سفارتی تبادلہ خیال کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ ادارہ جاتی میکنزم کے ذریعے اعلیٰ سطح روابط اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Back to top button