وزیراعظم اور آرمی چیف کی مشرق وسطی پر صدر زرداری سے مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال سمیت اہم امور پر صدر مملکت سے مشاورت کی، اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ وزیراعظم کی اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر بھی موجود تھے۔

شہبازشریف نے اہم ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال اور ثالثی کے معاملات پر صدر مملکت کو   تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ملکی سلامتی اور قومی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے ممکنہ مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے مختلف اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

Back to top button