وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، خطے کی کشیدہ صورت حال تبادلہ خیال

 

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،جس میں خطے کی کشیدہ صورت حال اور امن کےلیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف نے سعودی عرب کی مکمل حمایت پر زور دیتےہوئے کہاکہ پاکستان ہمیشہ مملکت کی خود مختاری اور سلامتی کےلیے مضبوط موقف اختیار کرےگا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت بھی کی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امن و استحکام سے متعلق امور اور جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی۔

 ایران جوہری ہتھیارنہ بنانے پررضا مند ہے،ٹرمپ کادعویٰ

یادرہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا تھاکہ پاکستان جاری بحران کے خاتمے کےلیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کےلیے تیار ہے، اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کےلیے باعث فخر ہے،خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔

 

 

Back to top button