وزیر اعظم کی خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر خلیجی ممالک کو اشیائے خور و نوش کی فراہمی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے تناظر میں خلیجی ریاستوں کو اشیائے خورونوش کی فراہمی پر غور کیا گیا جب کہ پاکستان کی بندر گاہوں اور میری ٹائم آپریشنز کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم نے خلیجی ممالک کو اشیائے خورونوش کی فراہمی کےلیے بنائی گئی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ خلیجی ممالک کو درکار اشیائے خورونوش کی فراہمی کےلیے تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،موجودہ علاقائی صورت حال میں خلیجی ممالک کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے۔
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، خطے کی کشیدہ صورت حال تبادلہ خیال
وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ اشیائے خورونوش کی خلیجی ممالک میں برآمد کےلیے تیزی سے کام کیا جائے۔
