وزیراعظم کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا کے لینڈ سلائیڈنگ، بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ خیبرپختونخوا اور شمالی پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے شدید غمزدہ ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کےلیے کھڑے ہیں،حکومت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کےلیے تمام وسائل کو متحرک کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چیئرمین چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے ملاقات میں ہدایت کی ہےکہ سوات، باجوڑ، بونیر، مانسہرہ، تورغر، شانگلہ اور بٹ گرام کے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کو تیز کیاجائے، باجوڑ اور بٹ گرام پر فوری توجہ دی جائے۔
سوات میں سیلاب سے تباہی، مزید 8 لاشیں برآمد، اموات 20 ہوگئیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ پھنسے ہوئے افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے،زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور سڑکوں کو صاف کرنے اور رابطہ بحال کرنے کےلیے بھاری مشینری تعینات کر دی گئی ہے۔
