ترکیہ اور آذربائیجان پر حملے، وزیر اعظم کا اظہار تشویش

 

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور آذربائیجان پر ہونے والے حالیہ حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں دونوں برادر ممالک کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے جو مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں اور خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں،پاکستان تمام فریقین سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

ایران سے پنگا، امریکہ و اسرائیل کو کتنے ارب ڈالر میں پڑا؟

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کےلیے کشیدگی میں کمی لانا اور مذاکرات کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

Back to top button