وزیراعظم کاایران میں پاکستانیوں کے قتل پر تشویش کااظہار

وزیراعظم شہبازشریف نے ایران میں پاکستانیوں کے قتل پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ایران سے ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دینے کامطالبہ کیاہے۔

شہباز شریف نے ایران کے صوبے سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ایرانی حکام معصوم پاکستانیوں کےقتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کر کے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔ خطے کے ممالک کو ملکر دہشت گردی کیخلاف مربوط حکمت عملی پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔

 شہبازشریف نے وزارت خارجہ کو قتل ہونےوالےپاکستانیوں کےاہلخانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ میتوں کی واپسی کیلئےایرانی حکام سے رابطےمیں ہیں، تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں، واقعےکی تفصیلات کی تصدیق کے منتظر ہیں۔

Back to top button