وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیےحکومتی اتحاد کےممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیراعظم شہباز نےپی ٹی آئی سےمذاکرات کے لیےحکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیتےہوتے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ خان،سینیٹر عرفان صدیقی کے نام شامل ہیں۔
ان کےعلاوہ راجہ پرویز اشرف، نویدقمر، خالد مقبول صدیقی، علیم خان اور چوہدری سالک حسین بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
حکام کےمطابق وزیراعظم نے حکومتی اتحاد کی کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر بنائی اوراس امید کا اظہار کیا ہے کہ مذاکرات میں ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں
وزیراعظم شہباز شریف نےمزید کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔
گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سےمذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی، بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔
واضح رہےتحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے درمیان مذاکرات کی باتیں گزشتہ کافی دنوں سے جاری ہے مگر باضابطہ مذاکرات کا آغاز اب تک نہیں ہو سکا تھا جبکہ عمران خان نے چند دن قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی سنجیدہ کوشش نا ہونے کی صورت میں آج سے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کرنےکا اعلان کیا تھا۔