وزیر اعظم نے برآمدات 60 ارب ڈالر تک سالانہ لے جانے کا ہدف دے دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے برآمد کندگان کے مسائل کو دو ہفتےمیں حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ تک لے جانے کا ہدف دے دیا۔

پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ترقی برآمدات بورڈ کےاجلاس میں وزارتِ تجارت اور متعلقہ اداروں کو آئندہ تین برس میں برآمدات کےہدف کےلیے عملی اقدامات کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  آئی ٹی برآمدات تین ارب 20 کروڑ ڈالر سےتجاوز کر گئیں۔ جو خوش آئند ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ وزارت قومی غذائی تحفظ صوبوں کے ساتھ مل کر زرعی برآمدات میں مزید اضافے کےلیے کام کرے۔معیاری بیج اور زرعی اجناس کی مزید پراسیسنگ کرکے ان کی برآمد یقینی بنائی جائے۔وزیر اعظم نےبرآمدات کی شپنگ کےحوالے سے مسائل فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزارت توانائی صنعتوں کےلیے بجلی کی لاگت کو کم کرنے کےلیے ایک جامع منصوبہ پیش کرے۔نجی شعبے کےمسائل کےحل کےلیے انہیں پالیسی کی تشکیل کےعمل کا حصہ بنایا جائے۔

Back to top button