وزیراعظم نےلاہورسےکراچی پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کاافتتاح کر دیا،ٹرین لاہورسےکراچی کاسفرساڑھے18گھنٹے میں طےکرےگی۔

لاہور ریلوے سٹیشن پرپاک بزنس ایکسیریس ٹرین کی افتتاحی تقریب کا شانداراہتمام کیاگیا۔

لاہور ریلوےاسٹیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انہیں یہاں سہولیات میں بہتری دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹکٹنگ سسٹم کو ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے، اور پاکستان بزنس ایکسپریس کو یورپی طرز پر بہتر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی کو بھی سراہا، جنہوں نے پی ڈی ایم دور میں ریلوے کی زمینیں قبضہ گروپوں سے واگزار کرائیں اور ادارے کو بہتر سمت میں گامزن کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بنیادی ذمہ داری عام مسافروں کو سہولیات دینا، ٹریکس کی بہتری اور ٹکٹوں کی دستیابی میں آسانی پیدا کرنا ہے، نہ کہ زمینوں کے معاملات دیکھنا۔ اسی لیے وزارتِ ریلوے کو ہدایت دی گئی کہ مختلف امور کو آؤٹ سورس کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم ورک اور حکومتی پالیسیوں کے باعث معاشی میدان میں مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، مہنگائی کی شرح میں کمی اور میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری آئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا، جو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

شہباز شریف کے مطابق چار روزہ پاک-بھارت جنگ نہایت خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے اسے کامیابی سے لڑا اور دنیا نے ہماری فتح کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں اور افواجِ پاکستان نے بے مثال جرأت و بہادری کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر فضائیہ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ خود جنگ کے ہر لمحے کے گواہ ہیں، اور بطور وزیراعظم افواج سے مشاورت اور فیلڈ مارشل سے مسلسل رابطے میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو شک تھا کہ پاکستان بھارت کا سامنا نہیں کر سکتا، لیکن اس جنگ نے یہ سوچ ہمیشہ کے لیے ختم کر دی۔

Back to top button