وزیر اعظم نے رمضان ریلیف پیکج کاتھرڈ پارٹی آڈٹ کرانےکی ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نےرمضان ریلیف پیکج کاتھرڈ پارٹی آڈٹ کرانےکی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کےحوالے سےجائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین ، احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ اور شزا فاطمہ سمیت وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین نادرا اورچیئرمین پی ٹی اےشریک ہوئے۔
دوران اجلاس وزیراعظم کورمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے پیشرفت پربریفنگ دیتےہوئےبتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کورقم پہنچائی جا چکی ہے۔
حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیکج میں پیسےمستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کےذریعے پہنچائےجارہے ہیں، رمضان پیکج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے لیےہے،پیکج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا اور ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
دوران اجلاس وزیراعظم نے مزید ہدایت جاری کرتےہوئےکہا کہ اس ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں اپنایا جائے اور رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈپارٹی آڈٹ کرایاجائے۔
