وزیر اعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک۔ایران تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

 

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکمانستان میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں انٹرنیشنل ایئر آف پیس اینڈ ٹرسٹ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ایران کے صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا،جو پاکستان اور ایران نے رواں سال بیرونی جارحیت کےدوران ایک دوسرے کو فراہم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ایران جوائنٹ اکنامک کمیشن کے 22 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تجارت کے حجم میں اضافے،بارڈر مارکیٹس کو فعال کرنے،سرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے اور اسلام آباد تہران استنبول ریلوے کنکٹیویٹی کو بحال کرنے کےلیے مزید قریب تعاون کرنا ہوگا۔

افغانستان سے دہشتگردی کا خطرہ ابھر رہا ہے، عالمی برادری کردار ادا کرے: وزیرِاعظم

اعلامیے کےمطابق وزیراعظم نے خطے اور عالمی حالات پر گفتگو کرتےہوئے افغان طالبان انتظامیہ پر زور دینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی،تاکہ افغانستان کی سر زمین سے پاکستان کےلیے درپیش سنگین سکیورٹی خدشات خصوصاً دہشت گردی کے مسئلے کو مؤثر انداز میں حل کیا جاسکے۔

 

Back to top button