وزیر اعظم شہباز شریف ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان کے شہر لاچین پہنچ گئے، جہاں وہ پاکستان- ترکیہ- آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف دوست ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں ایران کا دورہ مکمل کرکے آذربائیجان پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف اور پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین نے استقبال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران میں سپریم لیڈر خامہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقاتیں کی تھیں،پاک-بھارت جنگ میں حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا تھا۔

وزیراعظم کاپاک بھارت کشیدگی میں حمایت پرایرانی قیادت سے اظہارتشکر

دورہ ایران سے قبل وزیر اعظم نے ترکیہ میں بھی صدر رجب طیب اردوان اور ترک قیادت سے ملاقاتیں کیں،چار ملکی دورے کے اگلےمرحلے میں وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان بھی جائیں گے،جہاں وہ گلیشئرز کانفرنس میں شرکت کرنے ک علاوہ تاجکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

Back to top button