وزیراعظم شہباز شریف کامہنگائی کی شرح میں کمی پراظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو گزشتہ چند برسوں میں ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم کے دفتر سےجاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر کیا اور ستمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.9 فیصد ہونے پر حکومت کی معاشی ٹیم کی پذیرائی کی۔انہوں نے کہا کہ اگست2024 میں34 ماہ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد پر آئی، پھر ستمبرمیں گزشتہ44 ماہ میں مہنگائی کی کم ترین شرح 6.9فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وزیراعظم نےکہا کہ اللہ کےفضل و کرم سے عوام سے کیے گئے عہد کی پاسداری میں کامیابی ملنا شروع ہو گئی ہے،مہنگائی کی شرح6.9فیصدہونے سےعام آدمی کو ریلیف ملے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی متواتر کمی سےعوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شرح سودکم ہونے سےملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، مہنگائی کی شرح کو 2025 تک7فیصد تک لانےکے ہدف کا 2024 میں ہی حصول قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کو اولین تریجیح بنایا، پاکستان کے ڈیفالٹ کی خواہش کرنےوالوں کا منصوبہ ناکام ہوا۔
گورنرپنجاب کاعمران خان کوآصف زرداری کی قیادت میں بیٹھنےکامشورہ
وزیراعظم نےکہا کہ پوری قوم نے گزشتہ برسوں میں ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کاٹیں، ملکی معیشت مستحکم،سفارتی تعلقات مضبوط اور عام آدمی کی خوش حالی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ان کا کہناتھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)پروگرام کےاجرا سے معیشت میں مزیداستحکام آئے گا۔پاکستان کی ترقی کا سفر2018 میں جہاں رکا تھا۔وہیں سےدوبارہ شروع ہو چکا ہے۔
